پی پی شہید بھٹو کی جانب سے جیکب آباد میں مادر جمہوریت کی ساتویں برسی منائی گئی

منگل 23 اکتوبر 2018 22:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) مادر جمہوریت کی ساتویں برسی پی پی شہید بھٹو کی جانب سے ضلعی دفتر میں عقیدت و احترام سے منائی گئی تفصیلات کے مطابق مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی ساتویں برسی پی پی شہید بھٹو کی جانب سے ضلعی دفتر میںنہایت عقیدت و احترم سے منائی گئی صبح سویر قرآن خوانی کی گئی بعد مین کارکنان میں لنگر تقسیم کیا گیا بعد ازاں تعزیتی اجتماع منعقد کیا گیا جس سے جلعی صدر ندیم قریشی ،حاجی احمد کھوسو،عبدالسمیع سومرو،نورمحمد منجھو،احمد علی عمرانی،مظہر ابڑو،اکرم تھیم ،نظیر لاشاری،عباس سومرونگار بروہی، قربان ہانبی،خالد برڑو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیگم نصرت بھٹو عظیم اور بھادر عورت تھی جنہوں نے ضیاء کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلا کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد بھی اپنی جدوجہد جاری رکھی اور کارکنا کے ساتھ رہی سختیاں برداشت کیں پر جھکنا گوارا نہ کیا اس مو قع پر نصرت بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں