جیکب آباد میں 5بلدیاتی خالی نشستوں پر 23دسمبر کو انتخابات ہونگے

جمعہ 23 نومبر 2018 19:03

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2018ء) جیکب آباد میں 5بلدیاتی خالی نشستوں پر 23دسمبر کو انتخابات ہونگے ، 2یوسی چیئرمین ، ایک وائس چیئرمین ، ایک جنرل ممبر اور میونسپل کمیٹی ٹھل کے وارڈ ممبر کی خالی نشست پر الیکشن کے لیے شیڈول کا اعلان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جیکب آباد میں بلدیاتی اداروں کی خالی 5نشستوں پر الیکشن کا اعلان کردیا گیا ہے جیکب آباد کی یونین کونسل قادر پور کے وائس چیئرمین ، ٹھل کی یونین کونسل توج اور جونگل کے چیئرمین ،یو سی میرل کے جنرل ممبر اور میونسپل کمیٹی ٹھل کے وارڈ نمبر 1کے جنرل ممبر پر الیکشن کے لیے 24سے 27نومبر کو نامزدگی فارم کا اجراء ، 28سے 29تک جانچ پڑتال، 30نومبر اور 1دسمبر کو اپیل ،5دسمبر کو اپیلوں پر فیصلے ،6دسمبر کو دستبردار اور 7دسمبر کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 23دسمبر کو ہوگی، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی سی جیکب آباد کو ڈی آر او اور جیکب آباد کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی اور ٹھل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر منظور کنڈرانی کو ریٹرننگ آفسر مقرر کیا گیا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں