جیکب آباد: فارمی مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا 300روپے کلو میں فروخت ہونے لگا

بدھ 28 نومبر 2018 19:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2018ء) جیکب آباد میں فارمی مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا 300روپے کلو میں فروخت ہونے لگا غریب طبقہ چکن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھاتفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں فارمی مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا ہے 200روپے کلو فروخت ہونے والی مرغی کا گوشت اب 300روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جس سے غریب طبقے سمیت شہری سخت پریشان ہیں اچانک مرغی کے گوشت کے نرخ میں 100روپے کے اضافے سے غریب طبقہ تو اب چکن کھانے سے بھی محروم ہو گیا ہے مرغی کے ڈیلر کا کہنا تھا کہ شادیوں کی وجہ سے مرغی کی طلب بڑھی ہے اور مال کی قلت پیدا ہو ئی ہے جس کی وجہ سے مرغی کے گوشت کے ریٹ بڑھائے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو کہنا ہے کہ ضلع انتظامیہ اس گرانفروشی کو روکنے کے لئے اقدامات کرے۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں