سیپکو کی جا نب سے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے سیپکو آفس جیکب آبادمیں سپریڈینٹ انجنیئر سیپکو لاڑکانہ محمد خان سوہو نے لگاکر عوام کے مسائل سنے

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:23

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) سیپکو کی جا نب سے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے سیپکو آفس جیکب آبادمیں سپریڈینٹ انجنیئر سیپکو لاڑکانہ محمد خان سوہو نے لگاکر عوام کے مسائل سنے اس موقع پرایکسیئن سیپکو جیکب آباد ظہورنوناری ،مختیار انصاری،ایس ٹی اوریاض منگی اور دیگر موجودتھے کھلی کچہری میں سیپکو عملے کی زیادتیوں ،اضافی بل ،افسران کے ناروا سلوک کی شکایات کی گئیں صارفین نے متعدد سیپکولائین مین ،میٹر ریڈر سمیت رشوت خوری کے لیے بلاجوازتنگ کرنے کی شکایات کی گئیں صارفین کا کہناتھاکہ بجلی چوری کی ذمیدار لائین مین اورعملہ ہے جو بجلی چوری کرنے والوں سے ہرماہ ہزاروں روپے وصول کرتاہے جبکہ بل دینے والے صارفین کو اضافی بل بھیج کر بلا جواز تنگ کیاجاتاہے اور چوری پر مجبورکیاجاتاہے صارفین نے سیپکو عملے کی رشوت خوری اور بجلی چوری کے ثبوت بھی دیے صارفین نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری ڈھونگ ہے جس میں بااثر اور بڑے لوگوں کو فائدہ دیاگیاہے کسی کے پورے تو کسی کے 50فیصد بل معاف کیے گئے ہیں غریب طبقے کو کوئی ریلیف نہیں ملا دوسری جانب اے سی لاڑکانہ محمد خان سوہونے کہاکہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیاہے کافی شکایات اضافی بل کے متعلق تھیں سیپکو عملے کے متعلق شکایات نوٹ کی ہیں جو بالا حکام کو پہنچائی جائیں گی انہوںنے کہاکہ چیف سیپکو کے حکم پر صارفین کو ریلیف دینے کے لیے مختلف شہروں میں کھلی کچہری کررہے ہیں تاکہ بجلی چوری کو روکاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں