جیکب آباد: میلے کی اجازت قانونی تقاضے مکمل کئے بغیر اجازت دینے کا انکشاف

محکمہ ایکسائز لاعلم تفریحی ٹیکس ادا نہیںکیا گیا :ای ٹی او سجاد علی شاہ

بدھ 13 فروری 2019 22:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) جیکب آباد میں میلے کی اجازت قانونی تقاضے مکمل کرنے کے سوائے اجازت دینے کا انکشاف، محکمہ ایکسائز لاعلم تفریحی ٹیکس ادا نہیںکیا گیا :ای ٹی او سجاد علی شاہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جشن بہاراں کے نام سے فٹبال گرائونڈ میں پرائیوٹ ٹھیکیدار کی جانب سے لگنے والے میلے کی ضلع انتظامیہ کی جانب سے قانونی تقاضے پورے کئے بنا اجازت دینے کا انکشاف ہو ا ہے میلے میں شہریوں سے انٹری گیٹ پر 20روپے اور پارکنگ فیس کے نام پر 20سے لیکر 100روپے تک وصول کئے جارہے ہیں ضلع حکام کو شکایات کے باوجود اس لوٹ مار کو کوئی نوٹیس نہیں لیا گیا میملے کے انعقاد پر اسپیشل برانچ کے اعتراض کو بھی نظرانداز کر کے ٖصرف ایس ایس پی کے لیٹر پر اجازت دے دی گئی دوسری جانب اس سلسلے میں ای ٹی او جیکب آباد سید سجاد علی شاہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میلے کے انعقاد کے متعلق ضلع انتظامیہ کی جانب سے آگاہ نہیں کیا گیا ٹھیکیدار نے نہ ہی تفریحی ٹیکس ادا کیا ہے جو غیر قانونی ہے ٹیکس ادا کئے بنا میلے کی اجازت کیسے دی گئی سمجھ سے باہر ہے معلوم ہوا ہے کہ بھاری رشوت کے عیوض پرائیوٹ ٹھیکدار کو فٹبال گرائونڈ مٰیں میلا لگانے اور انٹری گیٹ پارکنگ کے نام پر فیس لینے کی اجازت دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں