جیکب آباد کے راستے چھالیہ اور گٹکے کی اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی

منگل 19 مارچ 2019 21:29

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) جیکب آباد کے راستے چھالیہ اور گٹکے کی اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی رات کو ٹرک میں سامان بلوچستان سے لاکر جیکب آباد کے بولان محلہ میں اتارنے کے بعد وین کے ذریعے دیگر علاقوں میں لے جا یا جا تا ہے پولیس نے آنکھیں بند کر لی تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے جیکب آبادکے راستے روزرات کے اندھیرے میں روز چھالیہ اور گٹکے کی ٹرکیں بھر کر ااسمگل کی جا رہی ہیںذرائع کے مطابق درجنوں ٹرکیں چھالیہ اور گٹکے کی بوریاں صدر تھانے کی حدود بولان محلہ میں ایک گودام روز اتاری جاتی ہیں جس کے بعد وین کار اور دیگر گاڑیوں کے ذریعے پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میںلے جائی جاتی ہیںجس پر پولیس نے آنکھیں بند کر لی ہیں بتایا جاتا ہے چھالیہ اور گٹکے کی ٹرکیں کراس کرنے کا ایس ایچ او صدر کوہر ماہ حصہ دیا جاتا ہے جس پر پولیس کاروائی کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں