جیکب آباد کی صارف کورٹ میں تین ماہ گذرنے کے باوجود کوئی شکایت کرنے کے لیے نہ آیا

پیر 25 مارچ 2019 23:07

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) جیکب آباد کی صارف کورٹ میں تین ماہ گذرنے کے باوجود کوئی شکایت کرنے کے لیے نہ آیا، سوئی گیس کے متعلق فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج کا بھیجا گیا کیس بھی واپس کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں صارف کورٹ کو قائم ہوئے تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن اس کے باوجود کوئی بھی صارف تاحال شکایت کرنے کے لیے نہیں آیا ہے، سماجی رہنما ندیم بہرانی نے کہا کہ لوگوں کو آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے صارف اس سہولت سے استفادہ حاصل نہیں کرسکے ہیں آگاہی دینے کی ضرورت ہے، دوسری جانب سوئی گیس چوری کے متعلق 2016میں ٹھل کے منصور احمد انصاری، مرتضیٰ عباسی اور صدر الدین کے خلاف داخل کیس کے متعلق فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے مزید کارروائی کے لیے کیس صارف کورٹ کو بھیجا تو صارف کورٹ کے جج اعجاز چانڈیو نے کیس نہ قابل سماعت قرار دیتے ہوئے یہ کہہ کر واپس کردیا کہ یہ کیس سیشن کورٹ ٹرائل ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں