جیکب آبادمیں گیارہوں اور بارہویں کے امتحانات میں نقل عروج پر8 سے زائدطلبہ نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

جمعہ 19 اپریل 2019 18:48

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) جیکب آبادمیں گیارہوں اور بارہویں کے امتحانات میں نقل عروج پرآٹھ سے زائدطلبہ نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں لاڑکا نہ بورڈ کے زیر اہتمام جاری گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات کے دوران شہر کے مختلف امتحانی مراکز پر کاپی مافیا سرگرم رہے امتحانی سینٹرکے باہر کاپی مافیا بڑی تعدادمیں نقل کرانے میں مصروف تھی جبکہ امتحانی سینڑمیںطلبہ وطالبات واٹس ایپ کے ذریعے نقل کرتے رہے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد غضنفر علی قادری نے مختلف امتحانی سینٹرزکا دورہ کرنے کے دوران آٹھ سے زائدطلبہ کو موبائل فون کے ذریعے نقل کرتے ہوئے پکڑکر کاپیڈ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے امتحانی سینٹر زکی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ کاپی کلچرکے خاتمے کے لیے اپنا کردار اداکریں ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں