گڑھی خیروقریب دو بچے ڈوب کر جاں بحق

بدھ 7 اگست 2013 20:11

گڑھی خیرو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7اگست۔2013ء)گڑھی خیرو کے قریب دو بچے ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔دوداپور کے قریب گوٹھ میرن خان لہر میں چھ سالہ بچی ریحانہ نہر کے قریب کھیل رہی تھی پاؤں سلپ ہونے سے کوٹڑی نہر میں گرکر فوت ہو گئی۔

(جاری ہے)

ساتھ کھیلنے والے بچوں کی اطلاع پر ورثاء نے نہر سے لاش نکال کر سپرد خاک کیا۔گاؤں آچر خان لہر میں پاؤں سلپ ہونے سے آٹھ سالہ محمد شریف ولد درمحمد لہر تالاب میں گر گیا۔تالاب میں گر کر آٹھ سالہ محمد شریف فوت ہوگیا۔جس کی لاش نکال کر نمازجنازہ بعد سپردخاک کی گئی۔بچوں کے ہلاک ہونے سے گھروں میں کہرام مچ گیا۔عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں