جیکب آباد:گڑھی خیرو میںگھریلوناچاکی پر نوجوان کا زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش

ٌنازک حالت میں ہسپتال منتقل،ڈیوٹی ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر نجی کلینک سے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا

جمعہ 7 اگست 2020 23:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) گڑھی خیرو میںگھریلوناچاکی پر نوجوان کا زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش ،نازک حالت میں ہسپتال منتقل،ڈیوٹی ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر نجی کلینک سے ڈاکٹر کو طلب کیا گیاتفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل تحصیل گڑھی خیرو کے قصبہ بنگل دیرو کارہائشی وزیر علی چھلگری گھریلو ناچاکی پر زہریلی دوا پی کی خودکشی کی کوشش کی جسے ورثہ بے ہوشی کی حالت میںتعلقہ ہسپتال لائے جہاںہسپتال میںڈیوٹی ڈاکٹرزکے غیر حاضر ہونے پر نجی کلینک سے ڈاکٹر آصف لغاری کو طلب کرکے طبی امداد فراہمی کی گئی ،ذرائع کے مطابق تعلقہ اسپتال میں 9ماہر ڈاکٹرز تعینات ہونے کے باوجود سہولیات کا فقدان ،صبح کی اوقات میں ڈیوٹی پر تعینات عملہ لمبی چھٹی پر روانہ کر دیا گیا ،جبکہ لیڈی ڈاکٹرشگفتہ ،ڈاکٹر سحرش اور ڈاکٹر یوسف ہفتے میں ایک مرتبہ ڈیوٹی پر آتے ہیں اور ایم ایس گڑھی خیرو ڈاکٹر محمود منگی ان ڈاکٹرز سے ہر ماہ مبینہ طور پر 15سے 20ہزار رشوت لیتا ہے اور آنے والے مریضوں کو پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈسپینسرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، یہاں تک کہ ایم ایس روزانہ کی بنیاد پر12اور 1 بجے کے درمیان اسپتال آتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں