جیکب آباد، سول ہسپتال کے ڈاکٹرز جمس بھیجنے کے خلاف پی ایم اے ،ینگ ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکس کا احتجاج ،دو گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال

پیر 21 ستمبر 2020 22:36

جیکب آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) جیکب آباد سول ہسپتال کے ڈاکٹرز جمس بھیجنے کے خلاف پی ایم اے ،ینگ ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکس کا احتجاج ،دو گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال ، مظاہرین کا کہناہے کہ سول ہسپتال کو بند کرنے کی سازش کی جارہی ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے احتجاج جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سول ہسپتال کے 19ڈاکٹر س کو جمس ہسپتال کام کرنے کے سیکریٹری کے احکامات کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسئیشن ،ینگ ڈاکٹرس اور پیرا میڈیکس کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیاجس میں محکمہ صحت کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ہسپتال میں دو گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال بھی کی گئی اس موقع پر ڈاکٹر عادل کھوسو ،ڈاکٹر طفیل ،ڈاکٹر غزالہ قریشی ،ڈاکٹر صبغت اللہ سومرو ،اسلم رجا گل ،یار محمد مغیری اور دیگر نے کہا کہ سول ہسپتال کو بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے سول ہسپتال کے ڈاکٹرزواپس کیا جائیں سول کے ڈاکٹرس کو جمس بھیجنے کی مذمت کرتے ہیںانہوں نے مطالبا کیا کہ تینوں تحصیلوں سے جمس بھیجے گئے ڈاکٹرس کے احکامات واپس لئے جائیں،جمس سے تما م سول کے ڈاکٹر واپس کرکے سول کے شعبوں کو فعال کیا جائے اور جمس ہسپتال میں ایمرجنسی شروع کی جائے بصورت دیگر مطالبات کے حل تک احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں