پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ میں خسرہ کی وبا پھیلنے پر تشویش کا اظہار

بدھ 27 مارچ 2024 16:01

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ میں خسرہ کی وبا پھیلنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پیما سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدالرشید وہا ب میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خسرہ کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے کراچی،جیکب آباد سمیت دیگر علاقوں میں خسرہ کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور دن بہ دن اموات بھی بڑھ رہی ہیں انہون نے ارباب اختیار سے صورتحال کا نوٹس لینےاور محکمہ صحتسے ہنگامی بنیادوں پر اس وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں