جیکب آباد، سر کاری چھٹیاں ختم ہو گئی افسران کی چھٹیاں ختم نہ ہوئی تاحال ڈیوٹی سے غائب

منگل 16 اپریل 2024 23:18

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) سر کاری چھٹیاں ختم ہو گئی افسران کی چھٹیاں ختم نہ ہوئی تاحال ڈیوٹی سے غائب دفتر ویران،ڈی ایف سی دفتر نہ آئے ،ایکسائیز انسپکٹرکی عید کی چھٹیوں سے واپس نہ لوٹے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عید کی سرکاری چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں لیکن افسران تاحال چھٹیوں پر ہیں جس کے باعث سرکاری دفاتر ویران پڑے ہیںڈسٹرکٹ فوڈ افسر جیکب آباد تاحال چھٹی پر ہیں اور دفتر نہیںآئے جس کے باعث گندم خریداری کا سلسلہ شروع نہیں ہو سکا ہے نہ ہی خریداری مراکز قائم کئے جا سکے ہیں،علاوہ ازیں منشیات کی روک تھام کے لئے محکمہ ایکسائیز کی جانب سے قومی شاہرہ بائی پاس پر زیرو پوائنٹ کے قریب قائم چوکی چند اہلکاروں کے حوالے کرکے مقرر انسپکٹر ڈیوٹی سے غائب ہیں اورت تاحال عید کی چھٹیوں پر ہیں اسکے علاوہ متعدد سرکاری دفاتر بھی ویران پڑے ہیں جس پر شہریوں نے تشویویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسران عوام کی بجائے مقرر کرانے والے بااثروں کی جی حضوری میں مصروف ہیں دفاتر آنے کو تیار نہیں،دور دراز سے آنے والے سائیلین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں ،کوئی پرسان حال نہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام سرکاری دفاتر کے افسران اور عملے کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے اور انکی بھی بائیو میٹرک حاضری لی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں