جیکب آباد میں شاہی بازار سے چور دوکان کے تالے توڑ کر 8ایل سی ڈیز لے اڑے

بدھ 17 اپریل 2024 20:46

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) جیکب آباد میںشاہی بازار سے چور دوکان کے تالے توڑ کر 8ایل سی ڈیز لے اڑے ، مسلح افراد نے دیہاتی سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود شاہی بازار میں دوکاندار ناصر قریشی کی دوکان کے تالے توڑ کر چور 8ایل سی ڈیز لے اڑے جن کی مالیت ایک لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے ایک دوسرے واقع میں ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود میں نصیر شاخ کے قریب مسلح افراد نے دیہاتی میجر پھوڑ سی30ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں