ڈیرہ اللہ یار ،واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین جعفرآباد کی جانب سے عبدالجلیل کاکڑ کے بہیمانہ قتل ،قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

بدھ 26 فروری 2020 17:01

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) ڈیرہ اللہ یار میں واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین جعفرآباد کی جانب سے واپڈا سرکل لورالائی کے چیئرمین عبدالجلیل کاکڑ کے بہیمانہ قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ڈویڑنل جنرل سیکریٹری حاجی غلام یاسین کھوسہ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اور پلے کارڈ اٹھا کر قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈویڑنل جنرل سیکریٹری حاجی غلام یاسین کھوسہ سرکل وائس چیئرمین ارشاد احمد عمرانی لائن سپرٹنڈنٹ سٹی فیڈر محمد حسن لاشاری مرتضیٰ پٹھان میٹر سپر وائزر ثناء اللہ رخشانی راحت اللہ لاشاری حبیب الرحمن کھوسہ و دیگر نے کہا ہے کہ گزشتہ روز واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین لورالائی سرکل کے چیئرمین عبدالجلیل کاکڑ کو دن دیہاڑے بیدردی سے قتل کیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے دو روز گزر جانے کے باجود لورالائی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے تاکہ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں