نصیر آباد پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ بن چکا ہے ،، میر بلال ،صادق عمرانی

بدھ 7 اکتوبر 2020 20:53

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اکتوبر2020ء) نصیر آباد پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ بن چکا ہے ، اب پاکستان پیپلز پارٹی کی ہی حکومت ہے عوام مزید دھوکے میں نہیں آئیں گے ، جیالے تیار رہیں کیونکہ یہ وہ پارٹی ہے جو جموریت پسند پارٹی ہے جس کو عوام کا درد ہے اس سلیکٹیڈ حکومت نے عوام سے منہ کا نوالا بھی چھین لیا ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژ نل صدر میر بلال صادق عمرانی ضلعی صدر نیاز احمد عمرانی، صحبت پور کے صدر سلیمان خان کھوسہ ، سینئر رہنماء میر حسن خان جمالی ، اختر پندرانی ، شان ثاقب ابڑو،ہیبت خان کرد ، ڈاکٹر ممتاز علی عمرانی اور دیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مارشل جیسی حکومت ہے سلیکٹیڈ حکومت نے عوام کو کیا دیا منہ سے نوالا بھی چھین لیا ہے غریب طبقہ ایک وقت روٹی کو بھی پریشان ہیں ، بلو چستان کی حکومت نے عوام کو کیا دیا سب کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ اب ان کا وقت ختم ہو گیا عوام تیا ر رہیں پاکستان پیپلز پارٹی جموریت پسند پارٹی ہے اور ان کو ہی عوام کا درد دل میں ہے باقی لے لٹیرے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی کارکردگی کچھ بھی نہیں صرف شو شا ہے کروڑوں روپے کھائے ہیں اب ان کا بھی محا سبہ کریں گے عوام ان کو نہیں چھوڑیں گے ، انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر کے دور میں کیا مہنگائی کتینی تھی اور اب کہاں مہنگائی پہنچی ، امن امان کا مسئلہ عوام کے سامنے ہے لیکن انشاء اللہ ان سب کو سیدھے راستے پر پاکستان پیپلز پارٹی ہی لائے گی اور ملک بھر میں بلا ول بھٹو کی قیا دت میں پارٹی مضبوط و مستحکم ہو رہی ہے اور انشاء اللہ نصیرآباد پاکستان پیپلز پارٹی کا جڑھ بن گیا ہے اب ان لٹیروں کو ایسے نہیں چھوڑیں گے، جیالے الیکشن کی تیا ری کریں اور انشاء اللہ حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی آئے گی

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں