اوستہ محمد، آئے بروز تاجروں سے لوٹ مار کو برداشت نہیں کرونگا،صدرانجمن تاجراں

ہفتہ 5 جون 2021 18:54

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2021ء) انجمن تاجران کے صدر محمد وریام بیگ نے کہا کہ اوستہ محمد میں برھتی ہوئی بد امنی اور آئے بروز تاجروں سے لوٹ مار کو برداشت نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ پولیس امن امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور ایس ایس پی صاحب اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ، میں اس بارے میں اپنے عہدیداروں سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد فوری طور پر فیصلہ کرنگا اور اس تمام تر حالات کی ذمہ داری پولیس پر ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی پولیس گشت نہیں اگر کچھ ہے بھی صرف دکھاوے کی ہے وارداتیں ہوتی ہیں اور ڈاکو با آسانی چلے جاتے ہیں، آئی جی بلو چستان ا س طرف توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں