سیلاب تباہ کاریوں کی وجہ سے جشن آزادی سادگی کے ساتھ منایا جائے ، سابق صوبائی وزیر بابو محمد امین عمرانی

بدھ 10 اگست 2022 16:35

اوستۃ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق صوبائی وزیر بابو محمد امین عمرانی نے کہا کہ 14اگست ہمیں اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ ہم آزاد قوم ہیں، اس عظیم قوم نے قائد اعظم محمد علی جناح کی سربراہی میں نا قابل شکست ریاست کی بنیاد رکھ کر اقوام عالم کو حیران کردیا تھا ، آج ہر پاکستانی ان لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے 14 اگست جشن آزادی منانا ہر پاکستانی پر لازم ہے لیکن اس بار بلوچستان میں ہونے والے سیلاب تباہ کاریوں کی وجہ سے جشن آزادی سادگی کے ساتھ منایا جائے، ریلیوں و دیگر تقریبات پر خرچ کرنے کے سیلاب متاثرین کی امداد کی جائے تاکہ انہیں بھی 14اگست کی خوشیوں میں شامل کیا جاسکے۔\378

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں