مسلم لیگ ق سٹی جلالپور جٹاں کے نامز د جنرل سیکرٹری پارٹی کے لئے مشکلات کا سبب بنے لگے

جمعہ 12 فروری 2021 20:38

جلالپورجٹاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2021ء) مسلم لیگ ق سٹی جلالپور جٹاں کے نامز د جنرل سیکرٹری پارٹی کے لئے مشکلات کا سبب بنے لگے ۔ صحافی برادران کو آپس میں لڑانے کے لئے انتہائی خطرناک سر گریوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق انجمن تاجران مین بازار جلالپور جٹاں کے صدر اور ان کا بیٹا سمجھتا ہے کہ ایک گروپ کے بعض صحافی ان کی کردار کشی میں ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

جس میں کسی قسم کی حقیقت نہیں ۔ اب ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کو استعمال کرتے ہوئے صحافی برادران کو ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کیا ہے ۔ اگر یہی صورتحال رہی تو جلالپور جٹاں میں چوہدری برداران اور ان کے نامزد صدر چوہدری خالد مظفر ایڈووکیٹ کی مشکلات بڑھ جائیں گی جس کا مسلم لیگ ق کو سخت نقصان پہنچے گا ۔ اس لئے ضلعی صدر اور سٹی صدر کو فوری طور پر نومولود کی منفی سر گرمیوں کا جائزہ لینا ہوگا تاکہ پارٹی کے لئے مشکلات پیدا نہ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

جلالپور جٹاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں