مریم نواز کی جگہ نواز شریف بھی جلالپورجٹاں میں جلسہ کر کے ہمیں شکست نہیں دے سکتے، چوہدری حسین الہٰی

عوام 8 فروری کو ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگائیں،پہلے بھی ہم نے اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے،سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،رہنما ق لیگ

ہفتہ 16 دسمبر 2023 22:53

مریم نواز کی جگہ نواز شریف بھی جلالپورجٹاں میں جلسہ کر کے ہمیں شکست نہیں دے سکتے، چوہدری حسین الہٰی
جلالپورجٹاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2023ء) مسلم لیگ ق کے مرکزی راہنما سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری حسین الہٰی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد ہماری حکومت گرا کر ہمارے جاری شدہ منصوبوں کو روکا گیا۔ مریم نواز کی جگہ نواز شریف بھی جلالپورجٹاں میں جلسہ کر کے ہمیں شکست نہیں دے سکتے۔

(جاری ہے)

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا 2013 سے 2018 تک بھی ن لیگ کا فوکس صرف لاہور اور اسلام آباد رہا ،ہمارے حلقے میں کسی قسم کا کا نہیں کرا یا گیا۔

مخالفین کے سامنے جب بھی گجرات کا نام آتا ہے تو وہ یہہ کہہ کر نظر انداز کر دیتے ہیں کہ یہ چوہدریوں کا علاقہ ہے یہاں ترقیاتی کام نہ کرائے جائیں۔ مخالفین جب بھی لاہور میٹنگ میں جاتے ہیں تو انکا فوکس علاقہ کے مسائل پر نہیں بلکہ اس بات پر ہوتا ہے کہ چوہدریوں کو کیسے شکست دیں۔ عوام 8 فروری کو ٹریکٹر کے نشان پر مہر لگائیں۔ پہلے بھی ہم نے اپنے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

جلالپور جٹاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں