پاکستان پوسٹ کی جانب سے ڈاکخانہ جات میں کھولے گئے تمام سیونگ اکاؤنٹ ہولڈروں کو اطلاع دیئے بغیر ان کے اکاؤنٹس قریبی قومی بچت مراکز میں منتقل

جمعہ 12 نومبر 2021 22:21

جلا لپور جٹاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2021ء) پاکستان پوسٹ نے عوام کی طرف سے ڈاکخانہ جات میں کھولے گئے تمام سیونگ اکاؤنٹ ہولڈروں کو اطلاع دیئے بغیر ان کے اکاؤنٹس قریبی قومی بچت مراکز میں منتقل کر دیئے ۔

(جاری ہے)

اب کسی ڈاکخانہ کے پاس کوئی سیونگ اکاؤنٹ نہ رہا ہے جب عوام رقم واپس لینے یا مزید رقم جمع کرانے کیلئے ڈاکخانوں سے رجوع کرتے ہیں تو ان کو بتایا جا تا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ کس قومی بچت سنٹر میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس کے بعد اکاؤنٹ ہولڈر کی دشواری کا ایک اور مرحلہ شرو ع ہو جاتا ہے قومی بچت مرکز اکاؤنٹ ہولڈر سے کہتا ہے کہ ان کو تحریری طور پر آ گاہ کیا جائے کہ ان کے پاس یہ رقم کہاں سے آ ئی تھی۔ اس سلسلہ میں اکا ؤنٹ ہولڈرز کا کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے اگر اکاؤنٹ مرکز قومی بچت میں منتقل کرنے تھے تو انہیں اکاؤنٹ سے رقم واپس لینے یا اپنی مرضی کے بنک میں رقم منتقل کرانے کا موقع دینا چاہیے تھا۔

متعلقہ عنوان :

جلالپور جٹاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں