نوازشریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے،مریم نواز

ہفتہ 9 دسمبر 2023 20:50

نوازشریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے،مریم نواز
جلال پورجٹاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے، نوازشریف کو چور کہنے والا آج خو د اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے اس کا نام بھی نہیں لینا چاہتی۔مخالفین کہتے تھے کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو چکی، نوازشریف کا سیاسی سفر آسان نہیں تھا، نوازشریف نے 22 سال میں سے 11سال جلاوطنی کاٹی، کونسی ایسی جیل ہے جس میں نوازشریف نہ رہاہو۔

مریم نواز کا جلالپور جٹاں میں مسلم لیگ (ن) کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جلالپور جٹاں کے بھائیوں، بہنوں اور بزرگوں کو میرا سلام، زندگی میں پہلی بارجلالپور جٹاں آئی ہوں، پتا نہیں تھا کہ جلالپور جٹاں کے لوگوں میں اتنا جذبہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا تھا کہ نوازشریف تاریخ کا حصہ بن گیا ہے، اور کبھی واپس نہیں آئیگا، 21 اکتوبرکوپورا ملک نوازشریف کے استقبال کے لیے امڈ آیا تھا، 21اکتوبرکو سڑکیں چھوٹی پڑگئیں، موٹروے چوک ہوگئی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہو چکی، نوازشریف کا سیاسی سفر آسان نہیں تھا، نوازشریف نے 22 سال میں سے 11سال جلاوطنی کاٹی، کونسی ایسی جیل ہے جس میں نوازشریف نہ رہاہو۔مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ نوازشریف آج بھی عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہے، سازش کرنے والوں نے دیکھا نوازشریف کس عزت کیساتھ وطن واپس آیا، عوام نے اپنا مستقبل نوازشریف سے جوڑ لیا ہے، جو کہتے ہیں نوازشریف کو عدالت سے فیور مل رہی ہے انہیں شرم آنی چاہیے، سب دیکھ رہے ہیں کہ نوازشریف کو رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے، نوازشریف کے خلاف پاناما کے نام پر جھوٹ بولا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو چور کہنے والا آج خود جیل میں بیٹھا ہے۔مریم نواز نے کا کہنا تھا کہ عوام نے نوازشریف کو 2 بار وزیر اعلیٰ اور 3 بار وزیراعظم بنایا، 7سال ہوگئے، نوازشریف کو انصاف نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ جو جیل میں اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے اس کا نام بھی نہیں لینا چاہتی، اڈیالہ جیل میں بیٹھے شخص نے نواز شریف کے خلاف سازش میں سہولت کاری کی،وہ شخص نواز شریف پر الزامات لگاتا تھا مگر ثبوت نہیں لاتا تھا ،نواز شریف کو چور کہنے والے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی چوری میں پکڑے گئے 190ملین پائونڈ اس کی جیب میں گئے اور آج وہ جیل میں دیسی مرغی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

جلالپور جٹاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں