اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی ،پیٹرول کی سیل بند کرنے پر متعدد پیٹرول پمپس کو بھاری جرمانے

پیر 30 جنوری 2023 17:55

جلالپورپیروالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2023ء) اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پیٹرول کی سیل بند کرنے پر متعدد پیٹرول پمپس کو بھاری جرمانے عائد کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

جلال پورپیروالہ میں اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے عوامی شکایات پر پیٹرول اور ڈیزل کی سیل بند والے 7 پیٹرول پمپس مالکان کو بھاری جرمانے عائد کردیئے، اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافہ کے پیش نظر جلال پور میں متعدد پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت بند تھی اور یہ صورتحال شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا سبب بن رہی تھی ،عوامی شکایات پر ہم نے 7 پیٹرول پمپس مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے ہیں اور متعدد کو وارننگ جاری کی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہےکہ جلال پور کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے، شکایت کی صورت میں شہری فوری اطلاع دیں، پیٹرولیم مصنوعات فروخت نہ کرنے والے پیٹرول پمپس مالکان کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی ۔\378

متعلقہ عنوان :

جلالپور جٹاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں