سزا سے بچنے کے لیے 9 مئی کیا گیا، مریم نواز

جو جیل میں اپنے اعمال کی سزا بھگت رہا ہے اس کا نام بھی نہیں لینا چاہتی، 21 اکتوبر کو سڑکیں چھوٹی پڑگئیں، سازش کرنے والوں نے 21 اکتوبر کو نوازشریف کا استقبال ٹی وی پردیکھا ہوگا،عوام نے اپنا مستقبل نوازشریف سے جوڑ دیا ہے۔مریم نواز کا جلال پور جٹاں میں جلسے سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 9 دسمبر 2023 16:23

سزا سے بچنے کے لیے 9 مئی کیا گیا، مریم نواز
جلال پور جٹاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ21 اکتوبر کو پورا پاکستان نوازشریف کے استقبال کے لیے امڈ آیا۔ نوازشریف کے استقبال کے لیے آنے والوں کےلیے ٹرانسپورٹ کم پڑ گئی تھی۔انہوں نے جلال پور جٹاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتہ تھا جلال پور جٹاں کی عوام میں اتنا جذبہ ہو گا۔

جلال پور جٹاں کے بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ 21 اکتوبر کو سڑکیں چھوٹی پڑگئیں، دشمنوں نے کہا تھا نوازشریف کبھی واپس نہیں آئے گا۔سازش کرنے والوں نے دیکھا نوازشریف کس عزت سے ملک واپس آیا۔ مخالفین کہتے تھے نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی۔دشمنوں نے کہا تھا نوازشریف تاریخ کا حصہ بن چکا۔

(جاری ہے)

نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والوں نے 21 اکتوبر کو نوازشریف کا استقبال ٹی وی پردیکھا ہوگا۔

نوازشریف نے جیلیں کاٹیں، جلا وطنی کی زندگی گزاری۔کراچی سے اٹک، اٹک سے اڈیالہ، کون سی ایسی جیل ہے جہاں نوازشریف نہیں گیا۔ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر جیل بھیج دیا۔نوازشریف نے گذشتہ 23 سال میں ڈھائی سال جیل میں اور گیارہ سال کلا وطنی میں گزارے۔نوازشریف کا سیاسی سفر آسان نہیں تھا۔نوازشریف کے لیے بلیک ڈکشنری کا سہارا لیا گیا۔

عوام نے اپنا مستقبل نوازشریف سے جوڑ دیا ہے۔نوازشریف نے ملک میں موٹرویز بچھائیں۔نوازشریف نے اربوں کھربوں کے منصوبے لگائے۔نوازشریف نے سی پیک بنایا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف پر جو الزام لگایا گیا وہ آج بھی ثابت نہیں ہو سکا۔نوازشریف وہ واحد لیڈر ہے جو آج بھی عدالتوں میں پیش ہورہا ہے۔کسی ایک منصوبے میں بھی نوازشریف پر کرپشن کا الزام نہیں لگا۔

جلالپور جٹاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں