آوارہ کتوں نے 80 سالہ خاتون کو سرعام نوچ ڈالا

دکان سے خریداری کیلئے گھر سے نکلنے والی بزرگ خاتون پر راستے میں آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا، خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی

muhammad ali محمد علی منگل 13 جون 2023 00:16

جلال پور جٹاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2023ء) آوارہ کتوں نے 80 سالہ خاتون کو سرعام نوچ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے علاقے جلال پور جٹان میں انتہائی دلخراش واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اے آر وائی نیوز کے مطابق جلال پور جٹاں ایک 80 سالہ بزرگ خاتون آوارہ کتوں کی درندگی کا نشانہ بن کر زندگی کی بازی ہار گئی۔ دکان سے خریداری کیلئے گھر سے نکلنے والی بزرگ خاتون پر راستے میں آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا۔ آوارہ کتوں نے 80 سالہ بزرگ خاتون کو نوچ ڈالا، جس کے باعث بزرگ خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :

جلالپور جٹاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں