بی اے ،بی کام ،بی ایس سی پارٹ ٹو اور ایم اے فائنل سال 2019ء کے پرچے 3 اکتوبر سے لیے جائیں گے‘

جامعہ سندھ کے کنٹرولر سالانہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:39

جامشورو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) جامعہ سندھ کے کنٹرولر سالانہ امتحانات غلام مرتضیٰ سیال کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز کے بی اے ،بی کام ،بی ایس سی پارٹ ٹو اور ایم اے فائنل سال 2019ء کے پرچے جو کووڈ-19 کی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے، یہ پرچی3 اکتوبر سے لیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ میں ملحقہ کالجز اور امیدواران کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں