سی آئی اے پولیس کا بے گناہ شہری کو گرفتار کرکے وحشیانہ تشدد

جمعہ 22 دسمبر 2006 13:45

کوٹری(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22دسمبر2006) سی آئی اے پولیس نے بے گناہ شہری کو گرفتار کرکے وحشیانہ تشدد کیا۔ سی آئی اے پولیس جامشورو کے انچارج طارق ناریجو نے غریب شہری اشرف آرائیں کو نوری آباد جاتے ہوئے ٹول پلازہ سپر ہائی وے سے گرفتار کرکے سی آئی ڈی سینٹر میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بعدازاں دس ہزار روپے رشوت لے کر رہا کیا اس سلسلے میں اشرف آرائیں نے ڈی پی او جامشورو سمیت دیگر اعلیٰ پولیس حکام کو ارسال کردہ درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ چند سال قبل اس نے اپنے ساتھ کام کرنے والے شریف آرائیں نامی شخص کے پاس60 ہزار رکوپے کی رقم جمع کرائی تاکہ ضرورت کے وقت لے سکوں مگر جب اس نے شریف آرائیں سے اپنی رقم طلب کی تو اس نے مجھے کوٹری سے نوری آباد چلنے کیلئے کہا اور وہاں رقم دینے کا وعدہ کیا مگر شریف آرائیں نے سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب سی آئی اے پولیس کے ہاتھوں مجھے گرفتار کرادیا اور مجھ پر تشدد کرنے کے بعد دس ہزار روپے رشوت وصول کرکے رہا کیا گیا۔

(جاری ہے)

اشرف آرائیں نے بتایا کہ شریف آرائیں رقم طلب کرنے پر اسے قتل کرانے اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں