مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہی غریب کو لوٹا ہے، خرم شیر زمان

ہفتہ 7 فروری 2015 21:40

کوٹری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07فروری 2015ء) مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہی غریب کو لوٹا ہے باریاں لینے کا اب وقت ختم ہو چکا ہے عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان نے کوٹری سائٹ میں پی ٹی آئی تعلقہ آفس کوٹری کے افتتاح کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کر دوران کہی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان آزاد ہو چکا ہے مگر غریب عوام آزاد نہیں پاکستان اب بھی یرغمال ہے عوام کو غلام بنایا گیا ہے یہاں نوکریاں فروخت کی جاتی ہے ملک میں گیس پانی سمیت بنیادی سہولیت ختم کر دی گئی ہے کرپشن کا جن اس ملک کو کھا رہا ہیں اور اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہا ہے ہمیں مل کر اس ملک کو بچانا ہو گا تھر میں پانچ سو معصوم بچے لقمہ اجل بن گئے مگر ہمارے حکمرانوں کی نیندے ختم نہیں ہو رہی ہیں انہون نے کہا کہ سندھ کی زمینوں پہ قبضہ کیا جا رہا ہیں لہذا اب پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اس ملک کو نئے سرے سے بنانے کی کوشش کرنا ہو گئی اس موقع پر عرفان جیلانی ،نائب صدر پاکستان سیف اللہ مسعود ،جواد احمد ،ایوب آفریدی ،سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ تعلقہ کوٹری کے صدر نعیم خان وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں غلام بنانے والے آج اس جلسے پر نظر ڈالے کہ پی ٹی آئی کی اکثریت کتنی ہے آئندہ الیکشن میں ہم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرین گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی اکثریت کھو چکی ہے جس لئے اس طرح پر امن جلسے میں غنڈہ گردی کر رہے ہیں اس موقع پر جلسہ عام سے نائب صدر سندھ حاجی امان اللہ موسہ خیل ضلعی صدر جامشورو لعل محمد بروہی ،جاوید خٹک سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور کوٹری سائٹ آفس کا افتتاح بھی کیا گیا۔

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں