جامعہ سندھ جامشورو،بائیو کیمسٹری کی اسکالر زویا سومرو کا فائنل ایم فل سیمینار پیر کو ہوگا

جمعہ 17 اگست 2018 22:12

ْجامشورو17اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) جامعہ سندھ جامشورو کے ڈین، فیکلٹی آف نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر اختر حسین مغل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بائیو کیمسٹری شعبے کی اسکالر زویا سومرو کا فائنل ایم فل سیمینار پیر 20 اگست کو صبح11بجے ڈین نیچرل سائنسز کے آفس میں واقع ویڈیو کانفرنس روم میں ہوگا اس موقع پر اسکالر کے سپروائیزر پروفیسر ڈاکٹر اللہ بخش گھانگھرو بھی موجود ہونگے۔

(جاری ہے)

ڈین، فیکلٹی آف نیچرل سائنسز کی جانب سے تمام اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جامشورو میں شائع ہونے والی مزید خبریں