84واں یوم پاکستان جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا جائے گا

23مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک(اقبال پارک) میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی

جمعہ 22 مارچ 2024 22:24

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) 84 واں یوم پاکستان 23مارچ کو جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا جائے گا۔23مارچ بعد از نماز فجر ملک و ملت کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی اور شکرانے کے نفل ادا کیے جائیں گے اس دن کے حوالے سے اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ریڈیو پاکستان،پی ٹی وی اور نجی ٹی وی چینلز سے بھی خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کیے جائیں گے جڑانوالہ سمیت ملک بھر میں یوم پاکستان کی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

23مارچ پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے 23مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک(اقبال پارک) میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی جبکہ سال1956ء میں اسی روز پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوااور مملکت پاکستان پہلا اسلامی جمہوریہ پاکستان بنا۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں