جڑانوالہ امام مسجد نے گھر پڑھنے آئی معذور شخص کی 9 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

جمعہ 22 مارچ 2024 22:25

,جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) جڑانوالہ امام مسجد نے گھر پڑھنے آئی معذور شخص کی 9 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ ستیانہ کے نواحی گائوں چک نمبر 35 گ ب کے رہائشی معذور شخص سید اشفاق حسین نے پولیس کو بتایا کہ سائل کی 9 سالہ بیٹی امام مسجد نعیم کے گھر قرآن پڑھنے جاتی تھی جہاں درندہ صفت امام مسجد نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا پولیس تھانہ ستیانہ نے ملزم کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں