غ*کاروباری خدمات کی بر آمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 4 فیصد کی کمی

اتوار 24 مارچ 2024 20:45

Nجڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2024ء) کاروباری خدمات کی بر امدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں کاروباری خدمات کی برآمدات سے ملک کو ایک اعشاریہ صفر 58 ارب ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4فیصد کم ہیں، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں کاروباری خدمات کی برآمدات سے ملک کو ایک اعشاریہ 104 ارب ڈالر زر مبادلہ حاصل ہوا تھا۔

فروری میں کاروباری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 122 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں کاروباری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 114 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری میں کاروباری خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جنوری میں کاروباری خدمات کی برامدات کا حجم ایک سو اکاون ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں کم ہو کر 122 ملین ڈالر ہو گیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں خدمات کی برآمدات کا مجموعی حجم 5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں