پولیس نے پتنگ سازی کرنیوالے 7 ملزمان گرفتار کرلئے

جمعہ 5 اپریل 2024 20:23

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اپریل2024ء) پولیس نے پتنگ سازی کرنیوالے 7 ملزمان گرفتار کرلئے۔ پتنگیں، گوٹیں اور مشین برآمدکر گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرکل گلبرگ پولیس نے پتنگ بازی کا سامان بنانیاور فروخت کرنے والوں کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 07 ملزمان کو گرفتارکر کے مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ آپریشن میں اے ایس پی گلبرگ،اور ایس ایچ او غلام محمد آباد، رضا آباد، گلبرگ ایس ایچ او وویمن معہ لیڈی کانسٹیبلان اور ڈولفن فورس نے حصہ لیا۔ملزمان کے قبضہ سے 01عدد مشین کیمیکل ڈور اور متعدد تعداد میں گوٹیں اور پتنگیں بھی برآمد کیں۔گرفتار ملزمان پہلے بھی متعدد کائٹ فلائنگ مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جڑانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں