حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے،چوہدری شجاعت

اتوار 20 دسمبر 2009 21:06

نیو جتوئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 20دسمبر۔ 2009ء)چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن ہے، اپنے دور حکومت میں بھی این آر او کی مخالفت کی تھی۔

(جاری ہے)

نیو جتوئی میں سابق نگراں وزیر اعظم غلام مصطفی جتوئی کے وفات پر بیٹوں سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ این آر او سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے اب چورڈاکو اور قاتلوں کو سزا ملنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق کی حکومت ہوتی تو سندھ کے ساتھ زیادتی نہیں ہوتی۔

جتوئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں