خبر کیوں چلائی، بول ڈیجیٹل کے اینکر پرسن کے گھر پر منشات فروشوں کا دھاوا

منشیات فروش بزرگ والدہ اور معصوم بہن کو ہراساں کرتے رہے،اطلاع پاکر پولیس موقع پر پہنچ گئی

بدھ 28 جون 2023 13:50

خبر کیوں چلائی، بول ڈیجیٹل کے اینکر پرسن کے گھر پر منشات فروشوں کا دھاوا
جتوئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جون۔2023ء) ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقے پھلن شریف میں بول ڈیجیٹل کے اینکر پرسن سید علی رضا کے گھر پر منشات فروشوں کا دھاوا۔ منشات فروش حسن لغاری دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے ساتھ سید علی رضا کے گھر گھس گئے۔

(جاری ہے)

با اثر منشیات فروش گھر میں موجود سید علی رضا کی بزرگ والدہ اور معصوم بہن کو ہراساں کرتے رہے۔

علی رضا نے ہمارے خلاف خبریں چلائیں ہم علی رضا کو قتل کریں گے منشیات فروشوں کی دھمکی۔وقوعہ کی اطلاع پاکر جتوئی پولیس موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس کو دیکھ کر منشات فروش فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ایس ایچ او جتوئی عدنان قریشی کے مطابق علی رضا کی جانب سے درخواست موصول ہوگئی ہے گھر میں گھسنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جتوئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں