محکمہ زراعت روایتی فصلات کی فی ایکڑ پیدوار بڑھانے او ر نئی فصلات کی کاشت کو فروغ دینے میں کاشتکاروں کی بھرپور رہنمائی کر رہا ہے، ای ڈی او زراعت جھنگ

ہفتہ 12 ستمبر 2015 15:39

جھنگ ۔12 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی معیشت کا زیادہ تر دارومدار زراعت اور زراعت سے وابستہ صنعتوں پر ہے۔ لہٰذا پاکستان کی ترقی زراعت کی ترقی میں پہناں ہے۔محکمہ زراعت روایتی فصلات کی فی ایکڑ پیدوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ نئی فصلات ، باغات اور سبزیات کی کاشت کو فروغ دینے میں کاشتکاروں کی بھرپور راہنمائی کر رہا ہے۔

یہ بات ای ڈی او زراعت نے راشد حمید نے ایک بریفنگ کے دوران بتائی۔انہوں نے فصلات کی کاشت اور اہمیت کے حوالہ سے تفصیلات کے دوران بتایا کہ کماد ایک نقد آور فصل کی حیثیت سے ہماری زرعی معیشت میں کافی اہمیت کی حامل ہے پاکستان میں گنے کی اوسط پیداوار عالمی اوسط پیداوار سے کم ہے ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ محکمہ زراعت توسیع،مرکز زراعت آفیسر توسیع جھنگ ایسٹ میں کاشتکاروں تک جدید زرعی پیداوار ٹیکنالوجی پہنچانے کیلئے گاؤں کی سطح تک تقریباً پچاس تربیتی پروگرام کے انعقاد کرنے کے علاوہ آگہی کیلئے لٹریچر بھی تقسیم کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں سے چوتھے نمبر پر ہے اور پنجاب کو اس لحاظ سے خصوصی اہمیت حاصل ہے کیونکہ مجموعی پیداوار کا تقریباًاسی فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے کپاس کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے کپاس کی پیدا واری ٹیکنالوجی پر عمل کرنا ضروری ہے۔کاشتکاروں میں جدید پیداواری ٹیکنالوجی کی آگہی کیلئے گاؤں کی سطح پر 239تربیتی پروگرا م کا انعقاد کیا گیا جبکہ یونین کونسل 440میں حکومت پنجاب کے منصوبے اصلاح غزائیت وکم پیداوار2015کے تحت ایک نمائش پلاٹ برائے کپاس لگایا گیا ہے جس میں کاشتکاروں کو تقریباً25ہزار 6سوروپے کی مالیت کی کھادیں فراہم کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امسال بارشوں کی وجہ سے فصل پر سفید مکھی ،سبز تیلہ ،کالا تیلہ ،ترپس،جوئیں اور لشکری سنڈی کا حملہ شدید تھا ۔ ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع ) ڈاکٹر انجم علی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت یوسف حسن تتلہ اور ڈی ڈی او زراعت جاوید اقبال شیروانی کی نگرانی میں ماس پیسٹ سکاؤٹنگ کی مہم چلائی گئی جس کے تحت ہر زراعت آفیسر اور فیلڈ اسسٹنٹ نے روزانہ کی بنیاد پر ہر گاؤں میں کم از کم دس سپاٹ چیک کئے اور کاشتکاروں کو موقع پر سفارشات دی گئی ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں