سکول ٹیچر صوفی محمدرمضان انقلابی کو سروسز ٹریبونل نے دو سال بعدملازمت پربحال کردیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:06

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سکول ٹیچر صوفی محمدرمضان انقلابی کو سروسز ٹریبونل نے دو سال بعدملازمت پربحال کردیا۔ گزشتہ دور حکومت میں میاں محمدنواز شریف کی جھنگ آمد پر مائی ہیر گراؤنڈ میں جلسہ عام کے دوران صوفی رمضان انقلابی نے یہ آواز اٹھائی کہ اقبال ڈے پر چھٹی بند ہے ، مگر وزیراعظم کی آمد پر سکول بند کردئیے گئے ہیں اوراساتذہ کو جلسہ میں بٹھا کر بچوںکوتعلیم سے محروم کردیا گیا ، اس کے علاوہ جھنگ کی دھرتی کو ڈویژن بنانے کی آواز اٹھائی جس پر سابق وزیراعظم غصہ میں آگئے ،انہوں نے کہا کہ کھڑے کھڑے جھنگ کو ڈویژن بنادوں۔

جس اُسے پر انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مختلف حیلے بہانوں سے سروس سے ٹرمنیٹ کر دیا گیا۔ جس کی اپیل گزشتہ دو سال سے کورٹ میں تھی۔

(جاری ہے)

اب اُسے پنجاب سروس ٹربیونل نے ملازمت پر بحال کردیاہے۔ اس موقع پر صوفی رمضان انقلابی کا کہنا تھا کہ میں اس بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ مردوخواتین اساتذہ کی دعاؤں کا بھی بے حدمشکورہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے ایک استاد کوروزگار سے محروم کرکے مجھے عدالتوں میں بھیجنے والے آج خود عدالتوں میں دھکے کھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اداروں کو بہتر بنانے کیلئے، قوم کے بچوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں