یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر اہتمام پہلی ملٹی ڈسپلنری قومی کانفرنس کا انعقاد

بدھ 4 مارچ 2020 21:52

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر اہتمام پہلی ملٹی ڈسپلنری قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد ملک کی نامور یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز ،سینئر فیکلٹی،سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کوآپریٹوز مہر محمد اسلم بھروانہ تھے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا معاویہ اعظم اور کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس قریشی مہمان اعزاز تھے۔

صوبائی وزیر کوآپریٹوز مہر محمد اسلم بھروانہ نے کانفرس سے خطا ب میں کہا کہ یونیورسٹی آف جھنگ کے قیام کے بعد جھنگ میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی جھنگ میں ایسی سر گرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔ رکن صوبائی اسمبلی مولانا معاویہ اعظم نے کہا کہ ترقی کے لئے ریسرچ کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، یونیورسٹی آف جھنگ کے بننے کے بعد اتنے قلیل عرصے میں قومی سطح کی کانفرنس کا انعقاد یقینا قابل تعریف ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں