جس دن جے آئی ٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی اسی دن ہم داسو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ،وزیراعظم نوازشریف

جمعہ 7 جولائی 2017 22:07

جس دن جے آئی ٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی اسی دن ہم داسو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ،وزیراعظم نوازشریف
جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2017ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ 10جولائی کو جے آئی ٹی اپنی رپورٹ پیش کرنے جارہی ہے اوراسی دن 10جولائی کو ہی ہم داسو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔جمعہ کو حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ جے آئی ٹی جو کر رہی ہے سب جانتے ہیں ،جے آئی ٹی دس جولائی کو اپنی رپورٹ پیش کرنے جارہی ہے اور 10جولائی کو ہی ہم داسو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ بھاشا ڈیم بھی تکمیل کے مراحل میں ہے ،بھاشا ڈیم بجلی ہی نہیں کاشتکاروں کے لیے پانی بھی مہیا کرے گا ،آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پاکستان کو نعروں سے نہیں کمٹمنٹ سے چلایا جائے گا، داسو ڈیم دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا اور یہ 3900میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا اور تین دن کے بعد اس کی تعمیر کا عمل شروع کریں گے ۔غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر معیشت میں گراوٹ آئی، جنہوں نے ہمیں روکنے کے لیئے آسمان سر پر اٹھا رکھا ہے، آپ سات آسمان بھی سر پر اٹھا لیں ہم کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں