جھنگ سے کوئی امیدوار نہ ملنے پر ن لیگ پریشان

ن لیگ کی قیادت کے سابق وفاقی وزیر سیدہ عابدہ حسین سے رابطے،مذکرات کامیاب ہونے کی صورت میں سیدہ عابدہ حسین ممکنہ طور پر این اے 115 سے ن لیگ کی امیدوار ہوں گی،قومی اخبار کی رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 جون 2018 14:35

جھنگ سے کوئی امیدوار نہ ملنے پر ن لیگ پریشان
جھنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 جون 2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کو جھنگ سے الیکشن لڑنے کے لیے کسی امیدوار کی بھی درخواست موصول نہیں ہوئی جس کی وجہ سے ن لیگ شدید پریشانی کا شکار ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا مکان ہے۔ذرائع کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ن لیگ جہاں کئی اہم رہنماؤں کے ساتھ چھوڑ جانے پر مشکلات کا شکار تھی۔

وہاں جھنگ سے کسی بھی رہنما کی جانب سے ٹکٹ کے حصول کے لیے درخواست نہ ملنے پر مزید پریشان ہے۔ن لیگ کی قیادت نے بے وفائی کرنے والے سابق اراکین اسمبلی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور جھنگ کا میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی حکمت عملی پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرا ئع کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے سابق وزیر اور امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر سیدہ عابدہ حسین سے رابطہ کر کے مذکرات شروع کر دئیے ہیں۔

مذکرات کامیاب ہونے کی صورت میں سیدہ عابدہ حسین ن لیگ میں شامل وہ سکتی ہیں۔اور ممکنہ طور پر این اے 115 سے ن لیگ کی امیدوار ہوں گی۔واضح رہے جھنگ میں قومی اسمبلی کی تین اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستیں ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ ن لیگ کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے خالد غنی سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم سمیت دیگر سابق اراکین اسمبلی اپنی جماعت کے ٹکٹ کی بجائے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔یاد رہے کہ آج عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن ہے۔اور ملک بھر سے الیکشن لڑنے کے لیے امیدوار آج ہی فائنل کر دئیے جائیں گے۔ملک بھر میں عام انتخابات 25جولائی کو ہوں گے تا ہم کچھ سیاسی مبصرین کے مطابقالیکشن میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں