ضلع جھنگ میں سموگ کی روک تھام کے لئے دھواں پیدا کرنے والے عناصر، فصلوں کی باقیات جلانے، فیکٹریاںاور بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائیاں جاری

تحصیل جھنگ میں 29، تحصیل احمدپور سیال میں 18، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں 2جبکہ تحصیل شورکوٹ میں 26مقامات پر مرتکب افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے 62 شکایات درج، 49افراد پر ایف آئی آرفائل

منگل 4 دسمبر 2018 19:10

جھنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2018ء) ضلع بھر میں سموگ کی روک تھام کے حوالہ سے دھواں پیدا کرنے والے عناصر، فصلوں کی باقیات جلانے، فیکٹریاںاورخشت بھٹہ جات کے مالکان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس ضمن میںانسداد سموگ کیلئے تشکیل کردہ ٹیموں نے تحصیل جھنگ میں 29، تحصیل احمدپور سیال میں 18، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں 2جبکہ تحصیل شورکوٹ میں 26مقامات پر مرتکب افراد کے خلاف کاروائیاں کرکے متعلقہ پولیس سٹیشن میںمقدمات کے اندراج کیلئے 62شکایات درج کروائی گئیں جبکہ 49افراد پر ایف آئی آرفائل کی گئیں ۔

ڈپٹی کمشنر حافظ شوکت علی نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت کیلئے موذی امراض کا سبب بنتی ہے جس کی روک تھام اور بچائو کیلئے مہم کوترجیحی بنیادوں پر جاری رکھا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سموگ کا سبب بننے والے عوامل اور عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔ تشکیل کردہ تمام ٹیمیں ضلع بھر میں روزانہ کی بنیادوں پر وزٹ کریں اوردھواں پیدا کرنے والے عناصر، فصلوں کی باقیات جلانے، فیکٹریاںاورخشت بھٹہ جات کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ اس ضمن میں انسداد سموگ کے حوالہ سے ٹھوس اقدامات کئے جا ئیں اورمرتکب افراد کے خلاف کاروائیاں تیز رفتاری سے جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں