ڈپٹی کمشنرجھنگ نے انسداد پولیومہم کا افتتاح کر دیا

اتوار 16 فروری 2020 18:30

جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹونے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے پلا کر انسداد پولیومہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرزاور انتظامی افسران سمیت دیگر ویکسی نیشن سٹاف بھی موجود تھا۔ ڈپٹی کمشنرمحمد طاہر وٹونے ہدایت کی کہ پولیو وائرس کے یکسر خاتمہ کے لئے ہر رائونڈ خصوصی اہمیت کا حامل ہے جس کی کامیابی کے لئے تمام طبقات کا تعاون ناگزیر ہے۔

انسداد پولیو کی خصوصی رائونڈ کے سلسلے میں والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو مہم کے دوران پولیو سے بچائو کے قطرے ضرور پلوائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون جاری رکھیں۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران پر واضح کیا کہ انسدادپولیو مہم کے تمام امورکی کڑی نگرانی کی جائیگی تاہم مہم کے تمام مراحل تربیت یافتہ سٹاف کے ذریعے مکمل کئے جائیں اورمحکمانہ طے شدہ طریقہ کار پر مکمل طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طے شدہ ٹارگٹ کوسو فیصد ہرصورت میں مکمل کیا جائے تاہم انسدادپولیو مہم کے دوران غفلت ،سستی اورنا اہلی کے مرتکب محکمہ ہیلتھ و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے سے گریز نہیں کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے مزیدکہا کہ پولیو سے انکاری والدین اپنے بچوں کو قطرے زور پلوائیں بصورت دیگر انکے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

ایسی صورتحال میں محکمہ صحت کی ٹیمیں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے فوری رابطہ کریں۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران کی طرف سے بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کی4لاکھ91ہزارسے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کاہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اس دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کوپولیو قطرے پلانے کے لئے ڈیوٹیاںسرانجام دیں گی اس ضمن میں ضلع کی تمام یونین کونسلز کیلئے ایریا انچارج اور موبلائزرز سمیت دیگر سٹاف بھی مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں