امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کو کنوینس کے ذریعے پولنگ سٹیشنوں تک لایا جاتارہا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:53

جھنگ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی05دسمبر۔2015ء) ضلع جھنگ میں ہفتہ کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں پولنگ کے موقع پر ووٹرز کی بڑی اکثریت خود پولنگ سٹیشنوں تک پہنچتی رہی تاہم امیدواروں اور ان کے حامیوں کی جانب سے بیمار ، ضعیف ، لاغر اور زائد عمر کے مرد وخواتین ووٹرز کو موٹر سائیکلوں ، چنگ چی و آٹو رکشوں ، چھوٹی گاڑیوں اور ویگنوں سمیت مختلف اقسام کی کنوینس کے ذریعے بھی پولنگ سٹیشنوں تک لایا جاتارہا۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں