ضلع جھنگ میں الیکشن کے موقع پر تمام کاروباری مراکز ، بازار بند رہے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 13:55

جھنگ۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی05دسمبر۔2015ء) ضلع جھنگ میں ہفتہ کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تمام بڑے و چھوٹے کاروباری مراکز ، بازار ، دوکانیں بند رہیں۔

(جاری ہے)

اگرچہ حکومت نے ہفتہ کو بلدیاتی انتخابات کے روز متعلقہ اضلاع میں عام تعطیل کااعلان کر رکھا تھا جس کے باعث سرکاری ادارے بند رکھے گئے لیکن اس کے برعکس ضلع جھنگ کے اکثریتی شاپنگ سنٹرز ، بازار ، کاروباری مراکز بھی مکمل طور پر بند رہے تاہم میڈیکل سٹورز ، سویٹس اینڈ بیکرز شاپس ، ہوٹلز وغیرہ کھلے رہے ۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں