جھنگ،قتل کے مجرم کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

منگل 22 دسمبر 2015 11:44

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء ) جھنگ جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ مجرم نذیر نے 1997 میں الطاف نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جھنگ جیل میں چنیوٹ کے رہائشی قتل کے مجرم نذیر عرف نہرا کو منگل کی علی الصبح پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم نذیر نے 1997 میں الطاف حسین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ مجرم کو سیشن کورٹ سے سزائے موت سنائی گئی۔ مجرم کی تمام اپیلیں مسترد ہونے کے بعد سیشن کورٹ جھنگ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے مجرم کو پھانسی دے دی گئی۔ پھانسی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں