جھنگ میں جعلی فقیروں کی بھرمار

پیر 6 جولائی 2009 20:29

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی ۔2009ء) ضلع کی تینوں تحصیلیں جعلی فقیروں کے نرغے میں آگئیں ہیں جنہوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع جھنگ میں جعلی فقیروں کی بھرمار شہریوں کیلئے دردسر بن گئی ہے جن کی تعداد میں ہر ماہ اوسطاً دوسو کا اضافہ ہورہا ہے۔ جھنگ شہر میں ایوب چوک ،یوسف شاہ روڈ،پرانی سبزی منڈی اور لاری اڈا کے علاقوں میں جعلی فقیروں کی بھرمار سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں۔ضلع بھر کے سماجی حلقوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ انہیں فقیر مافیا کے چنگل سے نجات دلائی جائے۔

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں