جھنگ میں گوجرہ روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور اس کے دو بچے جاں بحق، دوافراد زخمی ہوگئے

پیر 1 ستمبر 2008 12:11

جھنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔1ستمبر 2008ء ) جھنگ میں گوجرہ روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور اس کے دو بچے جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز بارش کے باعث تھانہ صدر کے علاقے میں محمد رمضان نامی شخص کے مکان کی بوسیدہ چھت اچانک گرگئی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں اس کی اہلیہ اور دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق جبکہ ان کی رشتے دار خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔ اہل محلہ نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچایا ۔ اطلاع ملنے کے باجود جائے وقوعہ پرپولیس کے نہ آنے پر سیکڑوں افراد نے پولیس کے خلاف نعرے لگائےجبکہ بعض مشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں