جس طرح پرویز مشرف کو گھر بھیجا تھا اسی طرح نواز شریف کو بھی بھیجیں گے ،ْ آصف زر داری
میاں صاحب آپ اپنے گھر نہیں جائینگے کسی اور گھر جائوگے ،ْمدینہ چلے جائیں یا پھرآپ کو لانڈھی جیل میں دوبارہ کھانا دینے کیلئے تیار ہیں ،ْ پنجاب ،ْ بلوچستان ،ْ سندھ اور کے پی کے کو شریف برادران سے نجات دلائینگے ،ْ جب تک شریف برادران کو مٹا کر نہیں رہیں گے ،ْپیچھے لگے رہیں گے ،ْجلسے سے خطاب پاناما کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا ایک فیصلہ شریفوں کیلئے ہے اور دوسرا ملک کے عوام کیلئے ہے ،ْکب تک ملک میں دو قانون چلیں گے ،ْبلاول بھٹو زر داری
جمعہ 21 اپریل 2017 20:12
(جاری ہے)
آصف علی زر داری نے کہا کہ اس دفعہ ہم نے پنجاب کا قلعہ فتح کر نا ہے اور شریفوں کو مٹانا ہے ،ْ سابق صدر نے کہاکہ آر اوز نے الیکشن کو ایکسپوز کیا ،ْمخدوم فیصل صالح حیات الیکشن ہمارے نہیں تھے انہیں آر اوز نے ہرایا ہمیں بھی آراوز نے ہرایا ہے انہوںنے کہاکہ آراوزنے دھرتی اور قوم کے ساتھ کیا ہے یہاں نہ پانی ہے نہ ہی بجلی ہے ،ْقرض دوگنا ہوچکا ہے اس عوام کے ساتھ آپ نے کیا ہے ،ْعوام کی خاطر ہم نے جینا بھی ہے اور مرنا بھی ہے ۔
آصف علی زر داری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہزاروں شہیدوں کے غم کو لگا کر کھپے کھپے پاکستان کا نعرہ لگایا ہے ،ْہم نے شہیدذو الفقار علی بھٹو کو بھی دفن کیا ہے ،ْ شاہنواز شہید کو بھی دفن کیا ہے ،ْمرتضیٰ بھٹو کو بھی دفن کیا ہے ،ْبی بی شہید کو دفن کیا ہے اس کے باوجود ہم نے کہا ہے کہ پاکستان کھپے ،ْہم پاکستانی ہیں اور ہم ہی پاکستان کو چلا سکتے ہیں ،ْ پاکستان کو آگے لیکر جاسکتے ہیں انہوںنے کہاکہ سندھ اسمبلی نے گو نواز گو کی قرارردادمنظور کرلی ہے انہوںنے کہاکہ جس طرح ہم نے پرویز مشرف کو گھر بھیجا تھا اب ہم انشاء اللہ نواز شریف کو بھی بھیجیں گے ،ْمیاں صاحب آپ اپنے گھر نہیں جائیں گے کسی اور گھر جائوگے ،ْمجھے پتا ہے آپ اس گھر میں کتنے بہادر تھے جب گئے تھے آپ کے رونے کی آوازیں ہمیں آج تک سنائی دیتی ہیں ۔آصف علی زر داری نے کہاکہ شاہ جیونہ کی دھرتی سے کہہ رہا ہوں کہ پنجاب ،ْ بلوچستان ،ْ سندھ اور خیبر پختون خوا کو میاں صاحب سے نجات چاہیے ،ْمیاں صاحب آپ سے کام نہیں ہوتے ہیں ،ْ مدینہ چلے جائیں یا پھرمیں آپ کو لانڈھی جیل میں دوبارہ کھانا دینے کیلئے تیار ہوں ۔انہوںنے کہاکہ میاں صاحب کچھ تو غریبوں پر رحم کریں ۔پانا ما کیس کے فیصلہ پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پانا ما کا یہی کر نا تھا تو یہ ایک ہفتے کی بات تھی اتنی دیر کیوں کر دی آصف علی زر داری نے کہا کہ میاں صاحب ہم ہر طرف سے آپ کے پیچھے لگے رہیں گے ،ْجب تک مٹا کر نہیں رہیں گے پیچھے لگے رہیں گے انہوںنے کہاکہ میاں صاحب آپ کے خلاف یہ میرا پہلا جلسہ ہے ،ْابھی توابتداء عشق ہے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا ۔آصف علی زر داری نے کہا کہ میں یہاں مخدوم صاحب اور عوام کی دعا لینے آیا ہوں ،ْ شریف برادران سے قوم کا حق واپس لینگے ،ْ انہوںنے کہاکہ مردان کے بعد بلوچستان جارہا ہوں اور انشاء اللہ پورے پاکستان میں نکلونگا اور میاں صاحب سے نجات دلائونگا ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاناما کیس کے فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ ایک فیصلہ شریفوں کیلئے ہے اور دوسرا ملک کے عوام کیلئے ہے، ایک قانون شریفوں کیلئے ہے اور دوسرا قانون غریب عوام کیلئے ہے ،ْ یہ لوگ ماڈل ٹائون میں لوگوں کوگولیاں مارکرقتل کردیں کوئی مجرم نہیں ٹھہراتا لیکن شہید بی بی کی حکومت کو آئین کے ایک ہی آرٹیکل کے تحت ختم کردیا جاتاہے ،ْکب تک ملک میں یہ دو قانون چلیں گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ پر حملہ کر یں تو بچ جائیں اور ایک خط نہ لکھنے پر گیلانی کو گھر بھیج دیا جاتاہے عوام اور نوجوانوں سے پوچھتا ہوں کیا آپ ان دو قانونوں کو مانتے ہو انہوںنے کہاکہ نہ ہی ہمیں دو پاکستان چاہئیں اور نہ ہی دو قانون، ہمیں ایک پاکستان اور ایک قانون چاہیے ،ْہم ایسے پاکستان کی جدوجہدکر رہے ہیں جس میں امیر ، غریب ، طاقتوراورکمزورکیلئے ایک ہی قانون ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ مکمل طور پر بری نہیں ہوئے، دو ججز نے آپ کو نا اہل قرار دیا ہے ،ْآپ کیخلاف عوام کی عدالت نے بھی پاناما اور لوڈشیڈنگ پر فیصلہ دے دیا ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب کے اختتام پر گو نواز گو کے نعرے لگوائے اور کہا ’’ مک گیا تیرا شو ، گو نواز گو نواز‘‘۔متعلقہ عنوان :
جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ ،ہسپتال میں جاری کاموں کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنرجھنگ کی زیر صدارت انسداد سموگ کی سرگرمیوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس
ڈپٹی کمشنرجھنگ نے تحصیل احمد پور سیال کے اراضی ریکارڈ سینٹر میں کھلی کچہری میں شہریوں کے مختلف نوعیت ..
ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ٹراما سینٹر کا اچانک وزٹ کیا
ظ* فیصل آباد،جھنگ روڑ پر جگہ جگہ بنے یو ٹرن حادثات میں اضافہ کا سبب بننے لگے
ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیرنے مختلف امتحانی مرکز کا دورہ کیا
کلمہ چوک سے ملحقہ فاریسٹ پارک کی بحالی پر اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنرجھنگ
محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے سیمینار برائے بحالی کپاس مہم کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر کی کاشتکاروں کے نمائندوں سے میٹنگ
ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر صدارت میگا سیوریج بحالی منصوبے پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
ڈپٹی کمشنر کا امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کا دورہ
جھنگ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
گورنر ہائوس پر قبضہ کرکے دکھائیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا،گورنر کے پی کا علی امین کو چیلنج
-
میں کبھی گورنر راج نہیں لگائوں گا، فیصل کریم کنڈی
-
کراچی کی مسجد سے چور کی لیپ ٹاپ چرانے کی ویڈیو وائرل، لوگوںکے دلچسپ تبصرے
-
ایف بی آر نے سمز بلاک کرنے کیلئے 5 ہزار نان فائلرز کی تفصیلات ٹیلی کام آپریٹرز کو فراہم کردیں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا
-
پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اسد قیصر
-
صدر آصف علی زرداری نے پیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم
-
نیشنل چیلنج فٹبال کپ،واپڈا اور ایس اے گارڈنز (کل )فائنل میں مدمقابل ہونگے
-
ورلڈ اوپن اسکواش چیمپین شپ میں حمزہ خان کو جھٹکا
-
اصلاحات اور اسٹرکچرل ریفارمز کی جانب بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم
-
ڈی جی آئی ایس پی آرسمیت 3میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلزکے عہدوں پر ترقیاں