تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں سے طالبات نے اپنی صلاحیتوں میں نکھار پید ا کیا ہے،ڈپٹی کمشنرجھنگ

جمعہ 6 اکتوبر 2017 19:11

جھنگ۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہاہے کہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں سے طالبات نے اپنی صلاحیتوں میں نکھار پید ا کیا ہے اور اس حوالہ سے آرٹ اور کلچر کی عکاسی سے تفریحی اور صحت مند ماحول نمایاںہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور کالج فاروومن یونیورسٹی کے جھنگ کیمپس میں منعقدہ سالانہ آرٹ نمائش کے معائنہ کے موقع پر کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے نمائش کے موقع پر لگائے گئے طالبات کی تیار کردہ مصنوعات کے معیار اور خوبصورتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ اور طالبات کی طرف سے شہر کی خواتین کیلئے ایک صحت منداور تفریحی پروگرام کا انعقاد ایک خوش آئند بات ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کی صنعتی خوشحالی میں خواتین کا اہم کردار ہے اوراس حوالہ سے طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ آرٹ اور کلچر کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور اس ضمن میں یہ ادارہ بھرپور کردار ادار کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کالج انتظامیہ پر زوردیا کہ وہ نمائشی سرگرمیوں کے حوالہ سے طالبات کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر انداز سے اپنے ہنر کو اعلیٰ سطح پرثابت کرسکیں۔ اس موقع پر کیمپس کی ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن مسز حلیمہ اقبال اور دیگرسٹاف ممبران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں