جھنگ: بھائی کی ڈاکٹر بننے کی خواہشمند بہن کو قتل کرنے کی کوشش

زخمی طالبہ فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل

بدھ 8 نومبر 2017 12:31

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2017ء) پنجاب کے شہر جھنگ میں ڈاکٹر بننے کی خواہشمند ایک طالبہ کواس کے بھائی نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔زخمی طالبہ کو فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔پولیس کے مطابق زخمی لڑکی کے والد کا موقف ہے کہ ان کی بیٹی ڈاکٹر بننا چاہتی تھی لیکن ان کا بیٹا بہن کے میڈیکل کالج میں داخلہ لینے کے خلاف تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مذکورہ لڑکی نے اس سے قبل ہونے والے میڈیکل کالج کے انٹری ٹیسٹ میں 865 نمبر لیے تھے، جو منسوخ ہوگئے تھے۔لڑکی کے بھائی نے اٴْس وقت بھی اسے میڈیکل کالج میں داخلہ لینے سے منع کیا تھا، جس کا موقف تھا کہ وہاں مخلوط نظام تعلیم ہوتا ہے۔تاہم جب طالبہ نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی تیاری جاری رکھی تو اس کے بھائی نے اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جو اب فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیر علاج ہے۔لڑکی کے والد کے مطابق انہوں نے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے۔دوسری جانب زخمی طالبہ نے اسپتال سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو خط لکھ کر ان سے میڈیکل کالج میں داخلے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جھنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں